ڈاکٹر طاہر القادری کی معروف مسیحی رہنما کے انتقال پر تعزیت


ڈاکٹر طاہر القادری کی معروف مسیحی رہنما کے انتقال پر تعزیت

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے معروف مسیحی رہنما ڈاکٹر بشپ اینڈریو فرانسیس کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے معروف مسیحی مذہبی رہنما ڈاکٹر بشپ اینڈریو فرانسیس کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ایک ہمدرد انسان اور محب وطن پاکستانی تھے۔

انہوں نے مسیحی برادری کے رہنما کی حیثیت سے وطن عزیز میں قیام امن و محبت اور بین المذاہب رواداری کے فروغ کیلئے قابل قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔

اینڈریو فرانسس انسانیت سے محبت کرنے والی شخصیت تھے۔

دریں اثناء چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین اور منہاج القرآن انٹر فیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا نے بھی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم آج انسان دوست شخصیت سے محروم ہوگئی ہے۔

انہوں نے کیتھولک چرچ کی نمائندگی کرتے ہوئے عالمی سطح پراور پاکستان میں مسلم مسیحی بھائی چارے کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کیا کہ ہم آرچ بشپ آف لاہور، بشپ سبسٹین فرانسس شاء، آرچ بشپ جوزف کوٹس، ڈاکٹر جیمنز چنن، ان کے خاندان اور پوری کیتھولک مسیحی برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

مرحوم ڈاکٹر بشپ اینڈریو فرانسس کی منہاج القرآن انٹر فیتھ ریلیشنز کے ساتھ ہمیشہ گہری وابستگی اور وہ بالخصوص منہاج یونیورسٹی کے شعبہ سکول آف ریلیجنز اینڈ فلاسفی کے فیکلٹی ممبر بھی تھے۔

سرزمین پاکستان میں مسلم مسیحی تعلقات کے فروغ کیلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ سنہری الفاظ میں لکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ انٹرفیتھ ریلیشنز کا وفد ان کی آخری رسومات میں شرکت کرے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری