ایرانی پارلیمنٹ پر حملہ آور تمام دہشتگرد مارے گئے/ 12 افراد شہید، 42 زخمی/ ویڈیو + تصاویر


ایرانی پارلیمنٹ پر حملہ آور تمام دہشتگرد مارے گئے/ 12 افراد شہید، 42 زخمی/ ویڈیو + تصاویر

نامعلوم مسلح افراد نے ایرانی پارلیمنٹ اور حرم امام خمینی پر حملہ کرکے 12 افراد کو شہید اور 42 کو زخمی کردیا۔ تاہم اب سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں تمام دہشتگرد مارے جا چکے ہیں، نیز پارلیمنٹ کو بھی کلئیر قرار دیا جا چکا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ میں نامعلوم مسلح افراد نے سیکورٹی پر مامور اہلکاروں پر فائرنگ کھول دی جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ دہشتگر گروہ داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

سیکورٹی اہلکاروں نے پارلیمنٹ کے اندر سے دو دہشتگردوں کو گرفتار جبکہ 4 کو ہلاک کیا ہے۔

غیر رسمی اطلاعات کے مطابق دہشتگردوں نے پارلیمنٹ کے بالائی حصے میں ابھی تک 4 افراد کو یرغمال بنا رکھا تھا تاہم اب سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں تمام دہشتگرد مارے جا چکے ہیں، نیز پارلیمنٹ کو بھی کلئیر قرار دیا جا چکا ہے۔

ایرانی انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے کئی ٹیم تہران کے مختلف علاقوں میںکارروائی کا ارادہ رکھتے تھے جبکہ ایک ٹیم کے کئی اعضا قبل از کارروائی گرفتار کئے جاچکے ہیں۔

آپریشن کے دوران پارلیمنٹ کے پانچویں فلور میں بھی ایک زوردار دھماکہ سنا گیا۔

امام خمینی رہ کے حرم مبارک میں دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تسنیم رپورٹر کے مطابق حرم امام خمینی میں ایک دہشتگرد نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جبکہ ایک دہشتگرد سیکورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں مارا گیا۔

اطلاعات کے مطابق ایرانی سیکورٹی اہلکاروں نے ایک خاتون دہشتگرد کو بھی گرفتار کرلیا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری