قطر کو واپس بلانے کیلئے آل سعود کی 10 شرائط/ 24 گھنٹوں کی مہلت


قطر کو واپس بلانے کیلئے آل سعود کی 10 شرائط/ 24 گھنٹوں کی مہلت

سعودی عرب نے قطر کو عہد و پیمان میں قید کرنے کیلئے 10 شرائط جاری کر دی ہیں جو کویتی امیر کے ذریعے امیر قطر تک پہنچائی جائیں گی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی عرب اور قطر کے درمیان کشیدگی پر سعودیہ عرب نے قطر کو کچھ شرائط کا پابند رہنے کو کہا ہے جن پر عمل کرنے کیلئے دوحہ کو 24 گھنٹوں کی مہلت دی گئی ہے۔

1-ایران سے فوری طور پر تمام تعلقات ختم کرنا
2-حماس کی قیادت اور کارکنوں کو ملک سی بے دخل کرنا
3-حماس کے کارکنان کے تمام بنک اکاونٹس منجمد کرنا
4-اخوان المسلمین کے مجاہدین کو ملک بدر کرنا
5-خلیج تعاون کونسل کیخلاف کام کرنے والوں کو ملک سے بے دخل کرنا۔
6-دہشتگردوں کے گروہوں سے تعلقات ختم کرنا
7-مصر کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنا
8-الجزیره نیوز چینل کی نشریات بند کرنا
9-تعاون کونسل کے ممبران سے سرکاری طور پر«الجزیره کے الزامات کی وجہ سے» معافی مانگنا
10-تعاونی کونسل کی سیاست پر عمل پیرا رہنا اور ان کے خلاف کسی قسم کا کوئی ایکشن نہیں لینا

کیا قطر سعودیہ عرب کی ان تمام شرائط کو نظرانداز کرے گا یا آل سعود کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے ایران سے تعلقات ختم کردے گا۔

واضح رہے کہ امریکہ عرب اتحاد سمٹ کے بعد ہی قطر اور سعودیہ کے درمیان لفظی جنگ شروع ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے سنجیدہ ہوگئی اور دوحہ کے کئی دیگر عرب ممالک کے ساتھ بھی معاملات کشیدہ ہوگئے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری