نیوزی لینڈ کو دھول چٹائی / برطانیہ کی سیمی فائنل تک رسائی


نیوزی لینڈ کو دھول چٹائی / برطانیہ کی سیمی فائنل تک رسائی

انگلینڈ نے شاندار بیٹنگ اور عمدہ باؤلنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کو 97 رنز سے باآسانی شکست دے کر چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ اے کے میچ میں میزبان ٹیم برطانیہ نے نیوزی لینڈ کو 87رنز سے ہراکر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

یہ ایونٹ میں انگلینڈ کی دوسری فتح ہے جبکہ ابھی اس کا ایک میچ باقی ہے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم انگلینڈ کی جانب سے دیئے گئے 311 کے ہدف کے تعاقب میں 44اعشاریہ تین اوورز میں 223رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔

اس سے قبل کیوی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی، جس کا انگلش ٹیم نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور 49اعشاریہ تین اوورز کھیل کر 310رنز جیسا بڑا مجموعہ ترتیب دیا اور اسکے تمام کھلاڑی آئوٹ ہوگئے تھے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان کین ولیمسن 87، راس ٹیلر 39اور مارٹن گپٹل 27کے علاوہ کوئی اور بیٹسمین انگلش بولروں کی اچھی بولنگ کے خلاف مزاحمت نہ کرسکا اور یوں وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور پوری کیوی ٹیم 45ویں اوور میں 223رنزپر آئوٹ ہوگئی۔

برطانیہ کی جانب سے لیام پلنکٹ نے 4،جیک بال اور عادل رشید نے دو دو، جبکہ اسٹوک اور وڈڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اب برطانیہ کا اگلا اور آخری پول میچ آسٹریلیا سے 10جون کو ہوگا۔

تاہم ایونٹ میں ناقابل شکست برطانیہ پہلے ہی سیمی فائنل میں اپمی جگہ بنا چکی ہے۔

یاد رہے کہ برطانیہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017 کے سیمی فائنل میں اپنی نشست پکی کرنے والی پہلی ٹیم ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری