ایران مزید 20 ٹن بھاری پانی کو بیرون ملک منتقل کرے گا

خبر کا کوڈ: 1429894 خدمت: ایران
کارخانه تولید آب سنگین اراک

برطانوی نیوز ایجنسی نے لکھا ہے کہ ایران اپنے 20 ٹن بھاری پانی کو بیرون ملک منتقل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ادارے کو بتایا ہے کہ وہ اپنے 20 ٹن بھاری پانی کو بیرون ملک بھیج رہا ہے تاکہ وہ جوہری معاہدے میں معین کی گئی بھاری پانی کی مقدار کی خلاف ورزی نہ کرے۔

باخبر ذرائع کے مطابق بھاری پانی جوہری معاہدے کے حساس پہلو میں شمار نہیں ہوتا لیکن پھر بھی عالمی قوتوں کے ساتھ 2015 میں طے پانے والے جوہری معاہدے کی رو سے ایران پر پابندی عائد ہے کہ وہ 130 ٹن سے زیادہ بھاری پانی نہیں رکھ سکتا۔

رائٹرز نے لکھا ہے کہ ایران نے اس سے پہلے معینہ مقدار 130 کو دو بار عبور کیا ہے جس کے نتیجہ میں امریکہ اور مغربی ممالک نے ایران پر جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگایا تھا حالانکہ ایران نے بین الاقوامی توانائی ایجنسی کو لکھے گئے خط میں تاکید کی ہے کہ وہ ایٹمی معاہدے کی رو سے اپنے بھاری پانی کے ذخائر کو بیرون ملک منتقل کرنے کا پابند نہیں ہے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری