لاریجانی: دہشتگردوں کیساتھ سختی سے نمٹا گیا/ ایران دہشتگردی سے مقابلے میں فعال ملک

خبر کا کوڈ: 1429953 خدمت: ایران
لاریجانی

ایرانی اسپیکر پارلیمنٹ نے تہران میں ہونے والے دہشتگرد حملوں کے بعد آج (7 جون) کو ہونے والے پارلمانی اجلاس کے اختتام پر کہا: "چند بزدل دہشتگردوں نے پارلیمنٹ پر حملہ کیا تاہم ان کے ساتھ سختی سے نمٹا گیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ آج (7 جون) کو چند بزدل دہشتگرد پارلیمنٹ میں گھس آئے لیکن ان کےساتھ سنجیدگی سے نمٹا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی نمائندوں نے اپنا کام بغیر کسی خوف و خطر کے جاری رکھا جس کیلئے نمائندگان اور سیکورٹی فورسز کے شکرگزار ہیں۔

ایرانی اسپیکر کا کہنا تھا کہ یہ ایک جزئی مسئلہ ہے لیکن نشاندہی کرتا ہے کہ دہشتگرد مسائل کھڑا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ بالخصوص ایران میں جو دہشتگردی کیخلاف پرعزم اور فعال ملک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد ایران کے اندر خدشات پیدا کرنا چاہتے ہیں تاہم سیکورٹی فورسز ان کے ساتھ سنجیدگی اور سختی سے نمٹیں گے۔ انشاء اللہ یہ مسئلہ حل ہوگا۔

پارلیمنٹ کا اگلا اجلاس اب آئندہ اتوار کو ہوگا۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری