قطیف میں آل سعود کے ظلم کا بازار گرم، امام بارگاہ نذرآتش

خبر کا کوڈ: 1429990 خدمت: اسلامی بیداری
العوامیة

آل سعود کی اپنے ہی ملک میں بھی فرقہ وارانہ دہشتگردی عروج پر ہے، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سعودی سیکورٹی فورسز نے امام بارگاہ (حسینیہ) حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کو نذر آتش کر دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی اہلکاروں نے شیعہ آبادی میں موجود امام بارگاہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کو نذر آتش کر دیا۔

سعودی حکومت نے ماہ رمضان کا پاس و لحاظ بھی نہ رکھا اور اپنے ہی ملک کے شیعہ نشین علاقوں میں اپنی جارحیت کم نہ کی بلکہ اس علاقے کے عوام کی آمد و رفت پر بھی سختی عائد کر دی۔

 واضح رہے کہ رواں ہفتے العوامیہ میں دھماکہ بھی ہوا تھا جس کے نتیجے میں 2 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے جبکہ العوامیہ کے علاقے المسورہ کو آل سعود کی رجیم فورس نے گزشتہ ستائیس دنوں سے اپنے گھیرے میں لے رکھا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کی معمول کی زندگی کافی متاثر ہو رہی ہے۔

    تازہ ترین خبریں