پاکستان کچھ ہی دیر میں جنوبی افریقہ کے خلاف میدان میں اترے گا


پاکستان کچھ ہی دیر میں جنوبی افریقہ کے خلاف میدان میں اترے گا

سیمی فائنل کی دوڑ میں رہنے کے لئے گرین شرٹس اپنا دوسرا میچ آج جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان آج ایونٹ میں اپنا دوسرا اور نہایت اہم میچ کھیلے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم دو تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اترے گی، یعنی وہاب ریاض کی جگہ جنید خان اور احمد شہزاد کی جگہ فخر زمان کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ 4 جون کو ایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم کو بھارت کے خلاف 124 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

دھیان رہے کہ ٹورنامنٹ میں رہنے کے لئے میچ جیتنا لازمی ہے۔

شکست کی صورت میں سیمی فائنل تک رسائی تقریباً ناممکن ہوجائے گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کے مڈل آرڈر میں حفیظ اور شعیب ملک ہیں ضرورت پڑی تو وہ اوپر کے نمبر پر بیٹنگ کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب سابق کرکٹر رمیز راجہ کا کہنا ہے آج کے میچ میں جنوبی افریقہ کے لیگ اسپنر کو سمجھ کر کھیلنا ضروری ہے۔

انہوں نے کپتان سرفراز احمد کو تیسرے یا چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

یاد رہے کہ تاحال پاکستان اور جنوبی افریقہ میں 72 کرکٹ میچ کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے 25 میچوں میں پاکستان کو کامیابی حاصل ہوئی جبکہ 47 بار جنوبی افریقہ نے میدان مارا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری