سعودیہ کیخلاف ترکی میدان میں آگیا، قطر کی حمایت کا اعلان


سعودیہ کیخلاف ترکی میدان میں آگیا، قطر کی حمایت کا اعلان

صدر اردگان نے سعودیہ کیخلاف میدان میں آنے کا فیصلہ کر لیا، قطر کے امیر سے اظہار یکجہتی، ترکی قطر کو مشکل میں تنہا نہیں چھوڑے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری سیاسی کشیدگی اور سعودیہ عرب سمیت 6 ممالک کے قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے پر ترکی کے صدر طیب اردگان نے قطری حاکم کو ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔

اردگان نے قطر کے بادشاہ کیساتھ اظہار ہمدردی اور اس کی سعودیہ کیخلاف مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

ترک صدر اردوغان نے قطر کے بادشاہ کے ساتھ گفتگو میں قطر کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی قطر کو تنہا نہیں چھوڑےگا اور ہر مشکل وقت میں ترکی کی عوام اور فوج کیساتھ ہے۔

واضح رہے کہ قطر کے ساتھ سعودی عرب سمیت 6 عرب ممالک نے سفارتی تعلقات ختم کردیئے اور قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے قطر پر اپنی زمینی، فضائی اور سمندری سرحدوں کو بند کردیا جبکہ ایران نے بھی عرب ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے مسائل اور مشکلات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کریں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری