پارلیمنٹ اور امام خمینی کے مزار پر ہونے والے دہشتگردانہ حملہ کی مذمت کرتے ہیں،دفتر خارجہ پاکستان


پارلیمنٹ اور امام خمینی کے مزار پر ہونے والے دہشتگردانہ حملہ کی مذمت کرتے ہیں،دفتر خارجہ پاکستان

پاکستان نے ایران کے دارالحکومت تہران میں پارلیمنٹ کی عمارت اور آیت اللہ امام خمینی کے مزار پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کی ہے

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستانی وزارت خارجہ نفیس زکریا کیجانب سے تہران میں ہونے والے دہشتگردانہ حملوں کی مذمت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔

ان حملوں میں کم از کم 12 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی ایک مشترکہ چیلنج ہے جس سے نمٹنے کے لیے موثر اور مربوط حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

ایران پاکستان کا پڑوسی ملک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سرحد لگ بھگ 1000 کلو میٹر طویل ہے، جبکہ کہ پاکستان کی عوام بھی ایرانی عوام کیساتھ کھڑی ہے اور معصوم لوگوں کے قتل پران کے دکھ میں شریک ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری