نواز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لئے قازقستان روانہ


نواز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لئے قازقستان روانہ

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لئے وزیراعظم نوازشریف قازقستان روانہ ہوگئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف  شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے وزیر اعلیٰ پنجاب، وفاقی وزیر تجارت اور مشیر خارجہ کے ہمراہ قازقستان روانہ ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سائیڈ لائن ملاقاتوں میں وزیراعظم نواز شریف روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کرینگے۔

روسی میڈیا کے مطابق روس پاکستان کے شنگھائی تنظیم کا ممبر بننے کی حمایت کرے گا۔

اس کے علاوہ بین الاقوامی نمائش 2017 منعقد کی جائے گی جس میں پاکستان سمیت سو سے زائد ممالک شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم نواز شریف دیگر سربراہان کے ہمراہ ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

خیال رہے کہ سربراہ مملکت کونسل تنظیم کی فیصلہ سازی کا سب سے بڑا فورم ہے اور یہ اجلاس ہرسال منعقد ہوتا ہے۔ دفترخارجہ کے مطابق پاکستان 2006 میں تنظیم میں مبصر کے طور پر شامل ہوا تھا، آستانہ میں ہونیوالے اجلاس میں پاکستان تنظیم کا رکن بن جائے گا۔

واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاسآج قازقستان کے شہرآستانہ میں ہورہا ہے جہاں وزیراعظم نوازشریف اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری