آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017

سری لنکا کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

خبر کا کوڈ: 1430811 خدمت: دنیا
بھارت سری لنکا

برطانیہ میں جاری آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں آج گروپ بی کا میچ بھارت اور سری لنکا کے مابین کھیلا جا رہا ہے جس میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دے دی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق کچھ ہی لمحوں میں لندن میں اوول کے میدان پر سری لنکا کی ٹیم بھارت کا مقابلہ کرے گی۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

بھارت نے پہلے میچ میں پاکستان کو شکست سے دوچار کیا تھا جبکہ سری لنکا کو افتتاحی مقابلے میں جنوبی افریقہ کے خلاف ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

آج سری لنکن ٹیم کی ناکامی اسے چیمپئنز ٹرافی جیتنے کی دوڑ سے باہر کر دے گی۔

دوسری جانب بھارت کو چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کھیلنے کا امکان روشن کرنے کیلیے ایک اور کامیابی کی ضرورت ہے۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی چاہتے ہیں کہ ان کی ٹیم سری لنکا کے خلاف بھی تباہ کن پرفارمنس کا سلسلہ برقرار رکھے۔

انھوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں ہر میچ ہی کافی اہم ہے، ہماری ٹیم میں شامل چند نوجوان کھلاڑیوں نے اپنی پرفارمنس سے ٹیم میں جگہ مضبوط کی ہے۔

انھوں نے اپنے کھلاڑیوں پر زوردیا کہ وہ ایسی ہی کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھیں۔

چیمپئنز ٹرافی میں بار بار بارش کی مداخلت سے اکتائے ہوئے شائقین نے ایک بار پھر عمدہ کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کی امیدیں وابسطہ کرلی ہیں۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری