تہران حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 17 ہوگئی


تہران حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 17 ہوگئی

ایک اور زخمی کی شہادت سے گزشتہ روز تہران میں ہونے والے بزدلانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق تہران میں ہونے والے پارلیمنٹ اور امام خمینی کے حرم مطہر پر حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے جن میں تاحال 13 افراد کی شناخت ہوپائی ہے۔

شہید ہونے والوں میں 16 مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔

قومی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق شہداء کے اسمائے گرامی درج ذیل ہیں؛

1. حسین جلالی راد
2. حسین بنی‌اردلان
3. صیاف‌علی همتی
4. علی توده‌فلاح
5. مهدیه هراتی
6. احسان آقاجانی معمار
7. سید مهدی تقوی
8. مرادحسین چهارمحالی
9. جواد تیموری
10. حمید امدادی
11. جعفر جعفرزاده
12. علی قلی‌زاده
13. حانیه اکبریان پیردوستی.

کہا جا رہا ہے کہ مزید 4 شہداء کی جلد از جلد شناخت ہوجائیگی۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری