پاکستانی فوج باآسانی خریدی اور بھرتی کی جاسکتی ہے/ ہم بھی پاکستانی فوج خریدنا چاہتے ہیں


پاکستانی فوج باآسانی خریدی اور بھرتی کی جاسکتی ہے/ ہم بھی پاکستانی فوج خریدنا چاہتے ہیں

بھارتی وزیر دفاع ارون جیٹلی نے پاکستانی فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فوج باآسانی خریدی اور بھرتی کی جاسکتی ہے اور ہم بھی پاکستانی فوج خریدنا چاہتے ہیں.

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اپنے ایک حالیہ بیان میں جس کو ہندوستان ٹائمز نے اپنے فیس بک پیج پر شایع کیا ہے، بھارتی وزیر دفاع ارون جیٹلی نے پاکستانی فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی سیاسی مفکرین، ماہرین حکمت عملی اور ہوم لینڈ ٹی وی شو کے ڈائریکٹر کا یہ ماننا ہے کہ پاکستانی فوج باآسانی خریدی اور بھرتی کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ راحیل شریف جو اپنے آپ کو ناقابل شکست پاکستان آرمی کے ایک ناقابل نفوذ کمانڈر سمجھتے تھے وہ چند ڈالرز کی خاطر اپنے ملک کو چھوڑ کر سعودی عرب اور اس کے ڈالرز کے مفاد میں بھرتی ہوگئے۔

پاکستانی فوج اب سعودی یمن جنگی محاذ پر سعودی فوجیوں کی ڈھال بن کر خود ہلاک ہورہی ہے۔

ارون جیٹلی نے سخت لہجہ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ میں امریکی ماہرین کی اس سوچ سے مکمل طور پر متفق ہوں کہ پاکستانی فوج خریدی اور بھرتی کی جاسکتی ہے۔

آخر میں مزید زہر اگلتے ہوئے ارون جیٹلی نے کہا کہ اب جبکہ معلوم ہوگیا ہے کہ کس طرح پاکستان آرمی اور راحیل شریف کی جانب سےسعودی ڈالرز کی جانب بےتابی کے ساتھ دلچسپی کا اظہار کیا گیا، تو ہم سعودی عرب سے زیادہ پیسے دینے کیلئے تیار ہیں کہ انہیں انڈین آرمی میں خدمات کیلئے حاصل کریں۔

اصل خبر پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری