ایرانی عوام دہشت گردانہ حملوں کے سامنے صبر کا دامن نہ چھوڑیں


ایرانی عوام دہشت گردانہ حملوں کے سامنے صبر کا دامن نہ چھوڑیں

سنندج کے موقت امام جمعہ ماموستا راستی نے کہا ہے کہ ایران کا امن و سکون دہشت گردوں کی پٹاخہ بازی سے متاثر نہیں ہوگا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق سنندج کے موقت امام جمعہ نے کہا ہے کہ تہران میں دہشت گردوں کے حملے جمہوری اسلامی  ایران کی مضبوط اور مستحکم امنیت پر کوئی اثرنہیں پڑے گا۔ ایران کی امن و سلامتی ان پٹاخہ بازیوں سے متاثر نہیں ہوگی۔

سنندج کے امام جمعہ نے خبر رساں ادارے تسنیم سے بات کرتے ہوئے اس حادثہ میں جان گنوانے والے افراد کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور اس حملے کی جڑیں سعودی عرب میں ہے اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ یہ حملہ ٹرمپ کے سعودی دورے کا نتیجہ ہے۔

دہشت گرد جانتے ہیں کہ ایران میں مکمل امن و امان ہے اور وہ اس پر امن فضا کو بگاڑنا چاہتے ہیں۔

امریکہ، غاصب صیہونی اور سعودی عرب نے ان کو یہ ذمہ داری سونپی ہے۔ اسلامی جمہوری ایران کے شہریوں کا فرض ہے کہ وہ ان حملوں کے نتیجہ میں صبر و استقامت کا دامن نہ چھوڑیں جیسا کہ رہبر انقلاب نے بھی فرمایا کہ اس آتش بازی سے ایران کی امنیت اور سکون کو نقصان نہیں پہنچایا جاسکتا۔

یہ دہشت گردانہ حملے ملک کی سالمیت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے کیوں کہ ایران کی باہوش عوام اور ہماری فورسز نے دشمن کی سازش کو کامیابی سے ناکارہ بنا دیا ہے۔

اہم ترین انٹرویو خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری