جنرل مارک میلی: واشنگٹن مزید فوجی افغانستان روانہ کرے


جنرل مارک میلی: واشنگٹن مزید فوجی افغانستان روانہ کرے

سینیٹ میں امریکی فوجی کمان کے صدر جنرل مارک میلی نے کہا ہے کہ امریکہ کو افغانستان میں مزید فوجی بھیجنے ہونگے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق جنرل مارک میلی نے سینیٹ کی بجٹ کمیٹی کے سامنے مطالبہ کیا ہے کہ ملک افغانستان میں مزید فوجی روانہ کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ہنگامی حالات ہیں اور امریکہ کو وہاں اپنے فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کرنا ہوگا تاہم انہوں نے اس بات کی کوئی وضاحت نہیں کی کہ یہ تعداد کتنی ہو۔

اس سے پہلے امریکی پارلیمینٹ کے سابق رکن ران پال نے اعلان کیا تھا کہ امریکی فوجیوں کی مزید تعیناتی افغانستان کی ناکامی پر اثر انداز نہیں ہوگی۔  انہوں نے کہا تھا کہ افغانستان میں 500 ہزار فوجی بھیج کر بھی آپ طالبان کو ختم نہیں کر سکتے کیوں کہ اس کام کے لئے آپ کو اس ملک کے تمام لوگوں کو نابود کرنا ہوگا۔

انہوں نے ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹرمپ نے اپنے فوجی جنرلوں کو زیادہ آزادی دی ہے لیکن ان کے لئے کوئی ہدف مشخص نہیں کیا ہے کیوں کہ وہ خود نہیں جانتے کہ ان کا ہدف کیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری