تہران حملے کے شہدا کے جنازے + تصویر اور ویڈیو


تہران حملے کے شہدا کے جنازے + تصویر اور ویڈیو

ایران کے دارالحکومت تہران میں پرسوں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کے نتیجے میں شہید ہونے ہونے والے شہدا کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق تہران میں نماز جمعہ کے بعد شہدا کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔

تہران میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شہدا کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

اس موقع پر «صدر حسن روحانی، پارلیمنٹ کے چیئرمین علی لاریجانی اور عدلیہ کے چیئرمین صادق لاریجانی» بهی موجود تھے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل امام خمینیؒ کے مزار اور پارلیمنٹ میں داعش کے بزدلانہ اور دہشتگردانہ حملے کے نتیجے میں 17 لوگ شہید اور قریبا 40 بےگناہ شہری زخمی ہو گئے تھے۔

تہران کی علاوه آج بجنورد میں بهی 2 شہدا کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے.

اس کی علاوه شہید حجت الاسلام تقوی کی تدفین قم میں ہوگی.

 

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری