سعودی عرب کو اسلحہ فروخت محدود کی جائے؛ امریکی عوام کا مطالبہ


سعودی عرب کو اسلحہ فروخت محدود کی جائے؛ امریکی عوام کا مطالبہ

آل سعود کو فروخت ہونے والے امریکی اسلحہ کو محدود کرنے کے لئے امریکی عوام نے ایک کمپین شروع کی ہے اور امریکی سینیٹر بنجامین کاردین کے دفتر پر جمع ہو کر ان سے مطالبہ کیا کہ وہ اس بل پر دستخط کر دیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی سینیٹ میں آل سعود کو اسلحہ فروخت کو محدود کرنے کے بل پر ووٹنگ سے ٹھیک ایک دن پہلے امریکی عوام نے سینیٹر بنجامین کارڈین کے دفتر پر پڑاو ڈالا اور ان سے مطالبہ کیا کہ وہ اس بل کی حمایت کرتے ہوئے اس پر دستخط کریں۔

امریکی شہری اور سیاسی شخصیتوں نے امریکی کانگریس کے نزدیک واقع ہارٹ سینیٹ آفس بلڈنگ میں واقع سینیٹروں کی دفتریعمارت کے پلاک 509 میں  بنجامن کارڈین کے دفتر پر پڑاو ڈالا۔

بنجامین کارڈین مری لینڈ سے منتخب ہوئے ہیں ان لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ ہمارے علاقے سے منتخب ہو کر آئے ہیں اس لئے ہمارا حق ہے کہ ہم ان سے مطالبہ کریں کہ وہ سعودی عرب کو محدود اسلحہ فروخت کرنے والے بل پر دستخط کرتے ہوئے اسے اور آگے لے جائیں۔

یہ لوگ اپنے ہاتھوں میں یمن پر سعوی عرب کے تجاوز میں جنگ کا لقمہ بننے والے افراد کی تصویریں اٹھائے تھے۔

ایک امریکی شہری نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ ہمیں یمن کے انسان دوستانہ سفر سے بھی روک دیا گیا امریکی نیوی نے ہمارا راستہ روک لیا اور ہمیں یمن جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

بنجامین کارڈین کے دفتر سے یہ لوگ دیگر سینیٹرز کے دفتر کی طرف گئے تاکہ اس قانونی بل کی حمایت کے لئے راہیں راضی کر سکیں۔

یہ قانون امریکی سینیٹ میں پاس ہو یا نہ ہو، کم از کم اس مطالبے سے امریکہ میں بسنے والے عام عوام کی سوچ کی عکاسی ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب ہی امریکہ میں ہونے والے نائن الیون حملوں کا بھی ذمہ دار ہے جس پر ایک امریکی خاتون نے سعودی عرب پر کیس بھی کر رکھا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری