قرقاش: قطر، ایران اور ترکی کی پناہ میں آئے بغیر مشکل کا سیاسی حل تلاش کرے


قرقاش: قطر، ایران اور ترکی کی پناہ میں آئے بغیر مشکل کا سیاسی حل تلاش کرے

متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے امور خارجہ نے کہا ہے کہ قطر کو چاہئے کہ وہ ایران اور ترکی کا سہارا لینے کے بجائے عرب ممالک کے ساتھ اپنی مشکل کو سیاسی طریقے سے حل کرے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے بیان دیتے  ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کی فہرست کے جاری ہونے سے متعلق موضوع کو بڑھاوا دینے کے بجائے قطر کے لئے اس کو حل کرنے کا ایک بہترین موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ قطر، ایران اور ترکی کا سہارا لینے کے بجائے سیاسی طریقے سے اس مشکل کا حل نکالے۔ ہم حالات کو مزید خراب نہیں کرنا چاہتے بلکہ ہمارا مقصد علاقے میں پھیلی فتنے کی آگ کو خاموش کرنا ہے۔

واضح رہے کہ محمد بن سلمان اور محمد بن زاید کی امیدوں کے برخلاف سعودی اور قطر اختلافات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور یہ ایک بین الاقوامی مشکل کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے جو سعودی محاذ کے لئے پریشانی کا سبب ہے نیز موجودہ صورتحال بھی اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ یہ مشکل محدود رہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری