پاکستان افغان مہاجرین کی باعزت اور محفوط واپسی کی پالیسی پر گامزن ہے: ناصر جنجوعہ

خبر کا کوڈ: 1432068 خدمت: پاکستان
افغان مہاجرین

قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے کنٹری ڈائریکٹر اندریکا رتاوتے نے ملاقات کی ہے جس میں افغان مہاجرین کی مکمل واپسی کیلئے باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے کنٹری ڈائریکٹر نے قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ سے ملاقات کی ہے۔

اندریکا رتاوتے نے لاکھوں افغان مہاجرین کی مہمان نوازی پر پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے افغان مہاجرین کی پالیسی اور ویزوں میں رعایت کو بھی سراہا ہے۔

قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان مہاجرین کی باعزت اور محفوط واپسی کی پالیسی پر گامزن ہے۔ ملاقات میں افغان مہاجرین کی مکمل واپسی کیلئے باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بھی کیا گیا۔

علاوہ ازیں اس موقع پر افغان مہاجرین کی وطن واپسی، ریگولیش اور منیجمنٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری