قطر دہشت گردوں کی مالی معاونت سے باز رہے، ڈونلڈ ٹرمپ

خبر کا کوڈ: 1432147 خدمت: دنیا
ترامپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر تاریخی طور پر بڑے پیمانے پر دہشت گردی کی مالی معاونت کرتا آ رہا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رومانیہ کے صدر سے ملاقات کے بعد کہا کہ قطر کے لئے اب بھی وقت ہے کہ وہ دہشت گردوں کی مالی معاونت کو فوری طور پر روک دے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے خطے کے دوسرے ممالک پر زور دیا کہ وہ نفرت کے درس کو روکیں اور دہشت گردی کے حمایتی نظریات کو ختم کریں اور ایسا کرنے میں کوئی کوتاہی نہ کریں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی وجہ سے ہی خطے میں دہشت گردی کو فروغ دینے کے الزام میں قطر پر اس کے ہمسایہ ممالک نے دباؤ ڈالنا شروع کیا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر کے اس بیان سے پہلے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے سعودی عرب اور دوسرے خلیجی ممالک پر زور دیا تھا کہ وہ قطر کے ناکہ بندی میں نرمی کریں۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے 5جون کو قطر کے ساتھ سعودی عرب سمیت 7 عرب ممالک نے سفارتی تعلقات ختم کردیئے تھے اور قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے قطر پر اپنی زمینی، فضائی اور سمندری سرحدوں کو بند کردیا تھا۔

    تازہ ترین خبریں