سندھ صوفیوں کی دھرتی، عظیم شاعر حضرت سچل سرمست کے عرس کی تقریبات کا آغاز

سندھ صوفیوں کی دھرتی، عظیم شاعر حضرت سچل سرمست کے عرس کی تقریبات کا آغاز

سندھ کے صوفی بزرگ حضرت سچل سرمست کے 196ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے درگاہ پر چادر چڑھا کر افتتاح کیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سندھ کے صوفی برزگ حضرت سچل سرمت کے 196ویں عرس کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔

تفآیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبائی وزراء کے ہمراہ درگاہ پر حاضری دی اور صوفی بزرگ کی قبر پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

سچل سرمست کے عرس میں ملک بھر سے زائرین کی بڑی تعداد شرکت کے لئے آرہی ہے جبکہ عقیدت مندوں کا دھمال بھی جاری ہے، عرس میں مشائخ کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی جس میں ملک بھر سے شرکاء آئیں گے جبکہ درگاہ کی سیکورٹی کے لئے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری درگاہ کے اندر اور باہر تعینات ہے۔

سندھ کی سوہنی دھرتی میں جانے کیا دلکشی ہے کہ انگنت صوفیوں اور شاعروں نے ناصرف یہاں جنم لیا بلکہ متعدد بزرگ تو ایسے تھے جو صدیوں پہلے یہاں کھنچے چلے آئے اور پھر یہیں کے ہو کر رہ گئے، حضرت سچل سرمست بھی ایسے ہی صوفی بزرگ شاعر ہیں جنہوں نے ناصرف سندھ کی سرزمین پر قدم رکھا بلکہ آخری سانس بھی اسی سرزمین پر لی۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری