گروپ اے کے آخری میچ میں برطانیہ کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ


گروپ اے کے آخری میچ میں برطانیہ کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اہم اور گروپ اے کے آخری میچ میں چند لحمات قبل برطانیہ نے ٹاس جیت کرآسٹریلیا کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبان اور گراپ اے میں شامل انگلینڈ آج برمنگھم کرکٹ گراﺅنڈ میں روایتی حریف آسڑیلیا کے مد مقابل ہیں۔

 دونوں ٹیمیں اپنا تیسرا تیسرا میچ کھیل رہی ہیں ۔ 

برمنگھم میں ہونے والے اس میچ میں برطانیہ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کیلئے آج کا میچ جیتنا بے حد ضروری ہے۔

آسٹریلیا سے متعلق اہم بات یہ ہے کہ اس نے اب تک دو میچ کھیلے جو بارش کی نظر ہو گئے لہذا پوائنٹس ٹیبل پر اس کے محض 2پوائنٹ ہیں جبکہ برطانیہ اپنے دونوں میچ جیت کر گروپ میں 4پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

دوسری جانب بنگلہ دیش کے 3پوائنٹ ہیں جس نے گزشتہ رات نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا تھا۔

اگر آسٹریلیا کی ٹیم آج کا میچ ہار گئی تو یہ بھی ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی جبکہ برطانیہ سیمی فائنل میں اپنے جگہ پہلے ہی بنا چکا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری