روس: امریکی اتحاد دہشتگرد تنظیموں سے ملا ہوا ہے

خبر کا کوڈ: 1432473 خدمت: دنیا
پرچم روسیه

روس کی فوجی کمان نے امریکی اتحاد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اتحاد دہشتگردوں سے ملا ہوا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق روسی فوجی کمان نے کہا ہے کہ امریکی اتحاد اور شام کی ڈیموکریٹک فرنٹ دہشتگردوں کے اتحادی ہیں اور شہروں کو بنا کسی جنگ اور فوجی جھڑپ کے انہیں سونپ دیتے ہیں۔

امریکی قیادت میں بننے والا نام نہاد عالمی اتحاد دہشتگردوں کو فرار ہونے کا راستہ فراہم کر رہا ہے تاکہ وہ فرار ہوکر تدمر اور دیرالزور کا رخ کریں۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری