گیبریل: ممکن ہے قطر بحران کا خاتمہ جنگ پر ہو


گیبریل: ممکن ہے قطر بحران کا خاتمہ جنگ پر ہو

جرمن وزیر خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ ممکن ہے کہ قطر بحران کا اختتام جنگ پر ہو۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق جرمن وزیر خارجہ زیگمار گیبریل نے کہا ہے کہ ممکن ہے قطر کے بحران کا خاتمہ جنگ پر ہو تاہم تناو میں کمی لانے کیلئے تاحال موقع موجود ہے۔

سعودی عرب، امارات، بحرین نے گزشتہ ہفتے قطر پر دہشتگردی کی حمایت کا الزام لگاتے ہوئے سفارتی تعلقات منقطع کئے تھے اور اس ملک پر زمینی اور فضائی راستے بھی بند کردئے تھے۔

ان ممالک نے یمن جنگ میں مصروف قطری افواج کو بھی واپس بلا لیا ہے۔

سعودی عرب کی ایماء پر، بعض دیگر ممالک نے بھی قطر کےساتھ روابط محدود کردئے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری