اسرائیلی جیلوں میں قید 27 فلسطینی صحافی

اسرائیلی جیلوں میں قید 27 فلسطینی صحافی

فلسطین میں صحافیوں کے حقوق کے دفاع کیلئے سرگرم کمیٹی نے کہا ہے کہ صہیونی جیلوں میں 27 فلسطینی صحافی تاحال پابند سلاسل ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے فلسطینی میڈیا سیل کے حوالے سے بتایا ہے کہ فلسطین میں صحافیوں کے حقوق کے دفاع کیلئے سرگرم کمیٹی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے صہیونی عدالتوں کی جانب سے فلسطینی صحافیوں کیخلاف غیر منصفانہ احکامات جاری کرنے اور ان کو عارضی طور پر گرفتار کرنے کے بعد ان کی سزا میں توسیع دینے کی مذمت کی ہے۔

اس کمیٹی نے صہیونیوں کی جانب سے فلسطینی صحافیوں کیخلاف مذکورہ اقدامات کو صحافیوں کے حقوق، بین الاقوامی قوانین اور تعھدات کے منافی قرار دیا۔

اس کمیٹی کے بیان میں آیا ہے کہ صہیونی ریاست نے رواں سال کے آغاز سے تاحال 23 مرتبہ فلسطینی صحافیوں کی گرفتاری، سزا میں توسیع اور ان کی سزا کو ملتوی کرنے جیسے اقدامات اٹھائے ہیں۔

کہا جا رہا ہے کہ صہیونیوں نے جیلوں سے آزاد ہونے والے فلسطینی صحافیوں کو دوبارہ گرفتار کیا ہے اور یہ اقدامات محض ان صحافیوں کو میڈیا کوریج دینے سے روکنے کیلئے کئے گئے ہیں۔

صحافیوں کے حقوق کے دفاع کیلئے سرگرم کمیٹی نے تمام بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں بالخصوص صحافیوں کی بین الاقوامی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطینی صحافیوں کی آزادی کیلئے اسرائیل پر دباو ڈال دیں۔

اس کمیٹی نے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل اور انسانی حقوق کونسل سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ صحافیوں کی حمایت سے متعلق 2222 قرارداد کے اجراء کیلئے اقدامات اٹھائیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری