تہران حملوں کا ماسٹر مائنڈ سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مارا گیا

ایران کی پارلیمنٹ اور امام خمینی کے مزار پر فائرنگ اور خودکش دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ ایرانی سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں مارا گیا۔

تہران حملوں کا ماسٹر مائنڈ سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مارا گیا

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق کہ ایران کی پارلیمنٹ اور امام خمینی کے مزار پر فائرنگ اور خودکش دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ ایرانی سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں مارا گیا۔

بدھ کو ہونے والے ایرانی پارلیمنٹ اور امام خمینی کے مزار پر حملوں میں 17 افراد شہید ہوئے تھے۔

ایران کے انٹیلی جنس وزیر کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں 4 مسلح حملہ آوروں نے پارلیمنٹ میں گھس کر فائرنگ کردی تھی۔

حملے کے دوران ہی تہران کے جنوبی علاقے میں واقع آیت اللہ امام خمینی کے مزار پر خاتون سمیت 2 حملہ آوروں نے دھاوا بولا تھا۔ تاہم سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کو گھیرے میں لے لیا۔

فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔ اس دوران ایک حملہ آور نے اسمبلی کی چوتھی منزل پر اپنے آپ کو دھماکے سے اڑادیا جبکہ ایک گرفتار اور دیگر فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی ایران خبریں
اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری