روس: شام میں امریکی اتحاد کا منصوبہ ناکام ہوگیا ہے


روس: شام میں امریکی اتحاد کا منصوبہ ناکام ہوگیا ہے

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے شام میں امریکی اتحاد کے اقدامات کو شکست قرار دیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے شام میں امریکی اتحاد کے اقدامات کو شکست سے تعبیر کیا اور بعض مغربی اور علاقائی ممالک کی جانب سے مسلح گروہوں کی مالی، سیاسی اور تبلیغاتی حمایت پر افسوس کا اظہار کیا۔

زاخارووا نے شام کی سرکاری نیوز ایجنسی کو بتایا کہ امریکی سرپرستی میں بننے والے اتحاد کی شامی فوج اور اس کے اتحادی افواج پر بمباری بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ روسی وزارت خارجہ نے متجاوز اتحاد کے حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد کے شواہد پیش کئے ہیں۔

زاخارووا نے کہا کہ شام امریکی اتحاد کے تمام نقشے ناکام ہوگئے ہیں اور یہ اتحاد اپنے آخری سانسیں لے رہا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری