پاکستان کے لئے ایک اور اعزاز / محمد وسیم عالمی نمبر ایک باکسر بن گئے


پاکستان کے لئے ایک اور اعزاز / محمد وسیم عالمی نمبر ایک باکسر بن گئے

پاکستانی باکسر محمد وسیم نے فلائی ویٹ کیٹگری میں عالمی نمبر ایک باکسر بن کر دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر دیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق نوجوان محمد وسیم نے فلائی ویٹ کیٹگری میں عالمی نمبر ایک باکسر بن کر پاکستانیوں  کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ باکسنگ کونسل کی جون میں جاری کی گئی نئی عالمی رینکنگ میں پاکستانی باکسر محمد وسیم سلور فلائی ویٹ کیٹگری میں عالمی نمبر ایک باکسربن گئے ہیں۔

میکسیکو کے باکسر فرانکیسکو عالمی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر اور برطانوی باکسر اینڈریو سیلبی عالمی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

واضح رہے کہ محمد وسیم عالمی نمبر ایک بننے والے پہلے پاکستانی باکسر ہیں۔

محمد وسیم جولائی میں پاناما میں ڈبلیو بی سی کی دوتربیتی فائٹس میں حصہ لیں گے۔ان کا اگلا ہدف فلائی ویٹ کیٹگری میں گولڈ ٹائٹل کا حصول ہے۔
گولڈ ٹائٹل کے لئے محمد وسیم کی فائٹ رواں سال ستمبر یا اکتوبر میں ہوگی۔

یاد رہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔

اگر صحیح راہنمائی اور حکومت کی معمولی سی سرپرستی اور حوصلہ افزائی میسر ہو بہت جلد پاکستانی ہر میدان میں نمایاں نظر آنے لگیں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری