قطر سعودی اختلاف / نواز شریف اور جنرل باجوہ آج سرزمین حجاز جائیں گے


قطر سعودی اختلاف / نواز شریف اور جنرل باجوہ آج سرزمین حجاز جائیں گے

قطر اور سعودی عرب کے درمیان مصالحت کی کوشش کرنے آج وزیر اعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب روانہ ہو نگے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک اور قطر کے درمیان جاری تناو، جو دن بدن بڑھتا جا رہا ہے، کو ختم کرنے کے لئے آج وزیر اعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ہنگامی دورے پر سعودی عرب روانہ ہو نگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے ہمراہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھی سعودی عرب جائیں گے، وزیر اعظم اور آرمی چیف سعودی قطر بحران میں ثالثی کیلئے حکام سے ملاقاتیں کریں گے ۔ایک روزہ دورے کے بعد وزیر اعظم نوازشریف کل وطن واپس پہنچیں گے۔

خیال رہے چند روز قبل سعودی عرب، مصر، یو اے ای اور بحرین نے قطری حکومت پر دہشتگردوی کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے سفارتی تعلقات منقطع کر دیے تھے جس کے بعد اردن اور موریتانیہ نے بھی اس موقف پر سعودی عرب کی حمایت کا اعلان کر تے ہوئے قطر کیساتھ اپنے سفارتی تعلقات ختم کر دیے تھے۔

اپنے ایک روزہ دورے میں مسلم ممالک کے درمیان جاری اسی کشیدگی کا خاتمہ نواز شریف اور جنرل باجوہ کا ایجنڈا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ پاکستان، قطر اور دیگر عرب ممالک کے درمیان جاری تناو پر خاموش نہیں بیٹھ سکتا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری