معروف قوال "امجد صابری" کو ہم سے بچھڑے ایک سال کا عرصہ گزر گیا + ویڈیو

معروف قوال "امجد صابری" کو ہم سے بچھڑے ایک سال کا عرصہ گزر گیا + ویڈیو

معروف قوال امجد صابری کی اسلامی کیلنڈر کے حساب سے آج پہلی برسی منائی جا رہی ہے۔ معروف قوال گزشتہ سال 16 رمضان المبارک کو تکفیری وہابی دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہوئے تھے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق معروف قوال امجد صابری کی پہلی برسی آج منائی جائے گی۔

امجد صابری کے بھائی کا کہنا ہے کہ اللہ کی شان ہے کہ اس نے امجد کو مرنے کے بعد بھی زندہ رکھا ہے، مداحوں نے شہید امجد صابری کے گھر پر چراغاں بھی کیا۔

جبکہ ان کے بھائی کا مزید کہنا تھا کہ  ہم چاہتے ہیں امجد بھائی کے قاتل بھی اسی طرح جہنم کی آگ میں جلیں اور ان کا انتہائی برا انجام ہو، آج جس طرح چراغ روشن ہوئے ہیں اسی طرح آئندہ بھی چرا غ روشن ہوتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال معروف قوال کو گھات لگائے سفاک تکفیری وہابیوں نے 16رمضان المبارک کو نجی ٹی وی کی رمضان نشریات میں شرکت کے لئے جاتے ہوئے بے دردی سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جس سے ملک بھر میں سوگ کی فضا قائم ہوگئی تھی۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری