صوبہ قطیف کے شہر العوامیہ میں دھماکہ؛ ریپڈ فورس کا ایک افسر ہلاک، دو زخمی


صوبہ قطیف کے شہر العوامیہ میں دھماکہ؛ ریپڈ فورس کا ایک افسر ہلاک، دو زخمی

سعودی وزارت داخلہ نے صوبہ قطیف کے شہر العوامیہ میں ہونے والے دھماکے میں پولیس کے ریپیڈ فورس یونٹ کے ایک افسر کی ہلاکت اور دو سیکورٹی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان نے صوبہ قطیف کے شہر العوامیہ کے علاقے المسورہ میں ہونے والے دھماکے میں طارق بن عبداللطیف العلاقی نامی پولیس کے ریپڈ فورس کے افسر اور دو سیکورٹی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

سعودی ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس کے ریپڈ فورس کی گاڑی معمول کے گشت کے موقع پر دھماکے سے اڑی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے گیارہ بجے پیش آیا جبکہ اس سلسلے میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

سعودی عرب کے سوشل میڈیا کے سرگرم افراد کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا ریپڈ فورس کا افسر اس سے قبل بھی ایک حملے میں زخمی ہوا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری