آرمی چیف جنرل باجوہ اور برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات


آرمی چیف جنرل باجوہ اور برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے دو طرفہ امور پر بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر خطے کی سیکورٹی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ برطانوی سفیر تھامس ڈریو نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری