نواز حکومت کی قومی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح/ پہلے پاکستان سے دہشت گردی کا صفایا کریں پھر بیرونی فورسز کاحصہ بنیں


نواز حکومت کی قومی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح/ پہلے پاکستان سے دہشت گردی کا صفایا کریں پھر بیرونی فورسز کاحصہ بنیں

سابق وزیر خارجہ نے نواز حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور ایران کے بعد قطر اور سعودی عرب کے معاملے میں پاکستان کس طرف جائے گا، حکومت نے پاکستان کو کہاں کھڑا کر دیا ہے؟

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے سعودی ایران کشیدگی کے بعد قطر سعودی تنازعہ میں حکومت پاکستان کے کردار کے بارے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے ملک کو کس طرح بچائیں گے؟ آپ نے دیکھا کہ پارلیمنٹ نے کہا کہ ہمیں کسی اتحاد کا حصہ نہیں بننا لیکن موجودہ حکومت، پاکستان کو مشکلات میں دھکیلنے کے سارے آپشن استعمال کرچکی ہے اور حکومت نے اجازت دی کہ سابق آرمی چیف سعودی اتحاد کی سربراہی کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب آپ ایک ریٹائرڈ ملٹری چیف کو کسی فوجی اتحاد کا سربراہ بننے کی اجازت دیتے ہیں تو پڑوسی ممالک جیسے کہ ایران ہے، اس کو ضرور تحفظات ہوں گے۔ یہاں پر قومی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح دی جارہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں حنا ربانی کھر نے کہا کہ ہمیں ماضی میں بہت ساری ایسی مثالیں ملتی ہیں کہ ہم نے کسی اور ملک کے کہنے پر ناچتے ہوئے پاکستان کو نقصان پہنچایا، ہم نے قومی مفاد کے بجائے ہمیشہ دوسروں کی لائن فالو کی ہے، دوسروں کے مفاد کو ترجیح دی ہے۔

اسلامی فوجی اتحاد اگر صرف اور صرف دہشت گردی کے خلاف ہو تو وہ ایک اور بات ہے۔ دہشت گردی کا مسئلہ اپنے گھر کا ہے اس کے خلاف پہلے اپنی فوج کو تو پوری طرح استعمال کرلیں، پہلے یہاں سے دہشت گردی کا صفایا کریں پھر آپ بیرونی فورسز کاحصہ بنیں۔ پاکستان کو اپنی پالیسیاں حقیقت کو مدنظر رکھ کر بنانی چاہیے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری