صہیونیوں کی جانب سے لبنان کی فضائی اور سمندری حدود کی خلاف ورزی


صہیونیوں کی جانب سے لبنان کی فضائی اور سمندری حدود کی خلاف ورزی

صہیونیوں نے ایک مرتبہ پھر لبنان کی فضائی اور سمندری حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق لبنان کی فوجی کمان نے بیان جاری کیا ہے کہ اسرائیل کی ایک جنگی کشتی نے گزشتہ شب الناقور علاقے کے قریب لبنان سمندری حدود کی دو منٹ کیلئے 148 میٹر تک خلاف ورزی کی۔

اس بیان کے مطابق اس موضوع کا اقوام متحدہ کے کارکنان کی ہماہنگی سے جائزہ لیا جارہا ہے۔

لبنانی فوج نے اسی طرح کا ایک اور بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایک صہیونی جنگی طیارے نے الناقور کے علاقے میں لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے جس نے بیروت، حومہ اور بعبدا علاقوں پر پروازیں کی اور علما الشعب نامی علاقے میں لبنان کی فضائی حدود سے خارج ہوا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری