مسافر بس اور ٹرک کا خوفناک تصادم؛ 6 افراد ہلاک 15 زخمی


مسافر بس اور ٹرک کا خوفناک تصادم؛ 6 افراد ہلاک 15 زخمی

قصور سے کراچی جانے والی بس کے نواحی اڈا طفیل آباد کے قریب مزدا ٹرک سے تصادم کے نتیجہ میں 6 افراد ہلاک جبکہ 15 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق قصور سے کراچی جانے والی مسافر بس بےقابو ہو کر ایک مزدا ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے سبب 6 افراد ہلاک جبکہ 15 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعے میں 4 افراد تصادم کے موقع پر جاں بحق جبکہ دو افراد تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال بورے والا میں دم توڑ گئے۔

اس طرح 6 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

علاوہ ازیں اس حادثے کے نتیجہ میں 15 افراد شدید زخمی ہوئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

طبی امداد بہم پہنچانے کی غرض سے زخمیوں کو فوری طور پر مقامی اسپتال اور تحصیل ہیڈ کواٹر بورے والا پہنچا دیا گیا۔

واضح رہے کہ حادثہ کا شکار ہونے والے زیادہ افراد کا تعلق صوبہ سندھ سے ہے۔

خیال رہے کہ بدقسمت بس قصور سے کراچی کے راستے میں نواحی اڈا طفیل آباد کے قریب مزدا ٹرک سے ٹکرائی تھی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری