ایران میں اہلسنت کا مقام-8

مولوی عبد اللہی: تسنیم نیوز ایجنسی خبر منتقل کرنے میں امانت دار ہے

خبر کا کوڈ: 1435612 خدمت: انٹرویو
مولوی عبداللهی امام جمعه اهل سنت

مولوی سید احمد عبد اللہی نے خبر رساں اداروں کو نقل مطالب میں امانت داری سے کام لینے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ تسنیم نیوز ایجنسی میں یہ بات وضاحت کے ساتھ مشاہدے میں آئی ہے کہ یہ ایک امانت دار خبر رساں ادارہ ہے۔

بیرجند کے علاقے اسدیہ میں خبر رساں ادارے تسنیم کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے اہلسنت امام جمعہ مولوی سید احمد عبد اللہی نے کہا کہ خبر رساں ادارہ تسنیم ایک فعال ادارہ ہے ان سب سے بڑھ کر ایک نیوز ایجنسی کو امانت دار ہونا چاہئے اور یہ صفت تسنیم میں پائی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بات کو اس طرح منتقل کرنا چاہئے کہ اصل بات کو تبدیل نہ کیا جائے، اس سلسلے میں خبر رساں ادارے جو بیان کرتے ہیں وہ ایک امانت ہے، ایسا نہ ہو کہ اصل مطلب کو بدل دیں۔

اسدیہ کے اہلسنت امام جمعہ نے مطبوعات کی نمائش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی نمائشیں لوگوں کو ملکی حالات اور معاملات کو سمجھنے میں مدد دے گی کیوںکہ اکثر اوقات لوگوں کی معلومات کا ذریعہ اخبار اور میڈیا چینلز ہی ہوتے ہیں۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری