سفری پابندی کے محاذ پر ٹرمپ کو ایک اور شکست / عدالت نے مخالفت میں فیصلہ سنا دیا


سفری پابندی کے محاذ پر ٹرمپ کو ایک اور شکست / عدالت نے مخالفت میں فیصلہ سنا دیا

ایک اور امریکی وفاقی عدالت نے صدر ٹرمپ کی مسلمان ممالک پر نئی سفری پابندیوں کے خلاف فیصلہ سنادیا ہے۔

خبرررساں ادارے تسنیم کے مطابق کیلی فورنیا کی وفاقی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئی سفری پابندیوں کے خلاف فیصلہ دیا ہے۔

تاہم وائٹ ہاؤس نے امید ظاہر کی ہے کہ سپریم کورٹ سفری پابندی کی فیصلے کو برقرار رکھے گی۔

یہ فیصلہ سان فرانسسکو کی کورٹ آف اپیل نے جاری کیا۔

تاہم دوسری جانب وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ صدر ٹرمپ کے پابندی کے فیصلے کو برقرار رکھے گی۔

واضح رہے کہ اس ماہ کے آغاز میں وائٹ ہاؤس نے امریکی سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ وہ تیز رفتار سماعت کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کے مسلمان ملکوں پر عائد سفری پابندیوں کے فیصلے کو بحال کرے۔

یاد رہے کہ ٹرمپ کی جانب سے عائد کردہ سفری پابندیوں کے خلاف جہاں امریکی عوام سراپا احتجاج ہے وہیں امریکی عدالتیں بھی مسلسل صدر ٹرمپ کی سفری پابندیوں کے خلاف فیصلہ سنا رہی ہیں جس کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے سپریم کورٹ سے امیدیں وابسطہ کر رکھی ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری