بنگلہ دیش: شدید بارشیں اور لینڈ سلائیڈنگ، 46 افراد جاں بحق


بنگلہ دیش: شدید بارشیں اور لینڈ سلائیڈنگ، 46 افراد جاں بحق

بنگلہ دیش کے جنوب مشرقی علاقے میں شدید بارشوں کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ سے 46 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق بنگلہ دیش میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔

ذعسئع کے مطابق جنوب مشرقی علاقے میں کل سے شروع ہونے والی بارشوں کے باعث کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس میں 46 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

ایمرجنسی حکام ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ لینڈ سلائیڈنگ سے زیادہ تر ہلاکتیں ضلع رنگا متی اور بندربن میں ہوئی ہیں۔

طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے کئی علاقوں سے زمینی اور رابطے بھی منقطع ہوگئے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری