داعش کے 4 خودکش حملہ آوروں کو الحشد الشعبی نے کیسے مارا؟ + ویڈیو


داعش کے 4 خودکش حملہ آوروں کو الحشد الشعبی نے کیسے مارا؟ + ویڈیو

سوشل میڈیا پر سرگرم افراد نے داعش کے 4 خودکش حملہ آوروں کے الحشد الشعبی کے جوانوں کے ہاتھوں مارے جانے کی ویڈیو کو دوبارہ جاری کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سوشل میڈیا پر سرگرم افراد نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے جوانوں نے داعش کے خودکش حملہ آوروں سے کس طرح مقابلہ کیا ہے جو صحرا میں موجود ایک فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کرنا چاہتے تھے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ عراقی ذرائع نے اپریل کے اواخر میں کہا تھا کہ الحشد الشعبی کے جوانوں نے داعش کے خودکش بمباروں کو صوبہ صلاح الدین کے شمال میں واقع "بیجی" علاقے میں داخل ہوتے ہوئے مار دیا تھا۔

تاہم معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ یہ ویڈیو بیجی علاقے پر داعش کے ناکام خودکش حملے کی ہے یا اسی سے مشابہ کسی اور حادثے کی۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری