پاکستان کے وفاقی دارالحکومت میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، پانچ دہشگرد گرفتار

خبر کا کوڈ: 1435841 خدمت: پاکستان
پلیس پاکستان

حساس اداروں کے ہاتھوں اسلام آباد میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ہو گیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق تھانہ لوئی بھیر کے علاقے میں حساس اداروں اور پولیس نے خفیہ آپریشن کیا۔

خفیہ آپریشن کے دوران پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا، جن کے قبضے سے انٹی ٹینک مائینز، پرائما کارڈ، کار کے نیچے لگانے والی بم ڈیوائسز اور گولہ بارود برآمد ہوا۔

دہشتگرد اسلام آباد میں بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، جسے سیکورٹی اداروں نے بروقت ناکام بنا دیا۔

واضح رہے کے آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کی جانب سے کہا گیا تھا کہ پنجاب میں کالعدم جماعتوں اور دہشتگردوں کا نام و نشان نہیں ہے۔

    تازہ ترین خبریں