تنگ نظری کی انتہا؛

چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں پاکستان کی جیت پر خوشی منانے والے کشمیریوں پر بھارتی فوج کا تشدد

خبر کا کوڈ: 1435855 خدمت: پاکستان
کشمیر

بھارتی فوج نے چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں سری لنکا کیخلاف جیت پر جشن مناتے ہوئے کشمیریوں پر تشدد کیا اور ان کی املاک تباہ کر دیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے تنگ نظری اور انسانی حقوق کی پامالی کی ہر حد کو پار کر لیا ہے۔

تازہ واقعہ میں بھارتی فوج نے چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں پاکستان کی جیت پر خوشی منانے والے کشمیریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کی املاک تباہ کر دیں۔

علاوہ ازیں بھارتی پولیس نے میر واعظ عمر فاروق کو گھر میں نظر بند کر دیا۔

ذرائع کے مطابق قابض فورسز نے پاکستان کی جیت کی خوشیاں منانے والے کشمیری نوجوانوں اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، دوکانوں میں توڑ پھوڑ کی اور گاڑیوں کو بھی تباہ کردیا جس پر شوپیاں ڈگری کالج کے طلبہ نے احتجاج کیا اور بھارت مخالف نعرے بازی کی۔

یاد رہے کہ گذشتہ شب آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ایک اہم میچ میں کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری