برصغیر کے معروف پکوان ''پکوڑوں'' پر تسنیم نیوز کی خصوصی رپورٹ + ویڈیو


برصغیر کے معروف پکوان ''پکوڑوں'' پر تسنیم نیوز کی خصوصی رپورٹ + ویڈیو

پاکستان کا روایتی اور مرغوب پکوان ''پکوڑا'' نمکین، چٹپٹا اور کرارا ہونے کے باعث ہر عمر کے افراد میں یکساں مقبول ہے۔

خبر رساں ادارہ تسنیم: پاکستان کے عوام کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان کے افطاری کے دسترخوان پر پکوڑوں کو زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔

پکوڑوں کے اجزائے ترکیبی میں بیسن، پیاز، آلو اور مصالحہ جات شامل ہیں۔ جنہیں پانی میں گوندنے کے بعد بہت گرم تیل میں پکایا جاتا ہے۔

بعض اوقات پکوڑوں کے ساتھ ساتھ سویاں، مٹھائی، جلیبی، سموسے، کچوری اور چکن رول بھی ماہ صیام کے دسترخوان کا حصہ بنائے جاتے ہیں۔

برکتوں، سعادتوں اور رحمتوں سے مالا مال ماہ صیام کے افطاری کا دسترخوان، برصغیر پاک و ہند کے معروف پکوان ''پکوڑوں'' کے بغیر نامکمل تصور کیا جاتا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری