یورپین پارلیمنٹ میں تہران حملے پر ایک منٹ کی خاموشی + تصویر


یورپین پارلیمنٹ میں تہران حملے پر ایک منٹ کی خاموشی + تصویر

یورپین پارلیمنٹ کے نمائندگان نے گزشتہ روز تہران حملے میں شہید ہونے والوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ایک منٹ کیلئے خاموشی اختیار کی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق یورپین پارلیمنٹ کے نمائندگان نے تہران حملے میں شہید ہونے والوں کیساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ایک منٹ کیلئے خاموشی اختیار کی۔

یورپین پارلیمنٹ کا اجلاس گزشتہ روز منگل کو منعقد ہوا جس دوران تمام نمائندگان نے کھڑے ہوکر تہران حملے میں شہید ہونے والوں کے احترام میں ایک منٹ کیلئے خاموشی اختیار کی۔

یاد رہے کہ اس حملے میں 17 افراد شہید اور 42 زخمی ہوئے تھے۔

ایران کی وزارت انٹیلی جنس نے گزشتہ جمعہ کو اس حملے میں ملوث 41 دہشتگردوں کی گرفتاری کی خبر دی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری