لندن؛ رہائشی عمارت میں خطرناک آگ لگنے سے 6 افراد ہلاک درجنوں زخمی/ ویڈیو + تصاویر


لندن؛ رہائشی عمارت میں خطرناک آگ لگنے سے 6 افراد ہلاک درجنوں زخمی/ ویڈیو + تصاویر

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں 24 منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 6 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق لندن کے لٹمرروڈ پر واقع 24 منزلہ رہائشی گرینفل ٹاور میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے ابتدائی طور پر فائر بریگیڈ کی 40 گاڑیاں پہنچیں، تاہم بعد میں اس میں اضافہ کردیا گیا۔ اب بھی 400 فائر فائٹر امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

عمارت کے زمین بوس ہونے کے خطرے کے پیش نظر پولیس عوام کو اس عمارت سے دور کر رہی ہے۔

لندن فائر بریگیڈ کے نائب کمشنر ڈین ڈیلی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گرینفل ٹاور نامی اس عمارت میں 120 رہائشی فلیٹس ہیں، عمارت سے کئی لوگوں نے کود کر اپنی جانیں بچائی ہیں جب کہ اب بھی کئی لوگ اندر پھنسے ہوئے ہیں۔

 لندن کے مئیر صادق خان نے آتشزدگی کے اس واقعے کو بہت بڑا واقعہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ آگ پر قابو پانے اور اس سے پہنچنے والے مزید نقصان سے بچنے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کارلایا جارہا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری