قطر سعودی تنازعہ؛ ثالثی کیلئے پاکستان کے بعد ترکی بھی میدان میں اتر آیا


قطر سعودی تنازعہ؛ ثالثی کیلئے پاکستان کے بعد ترکی بھی میدان میں اتر آیا

قطر اور عرب ممالک میں تنازعے کے حل کیلئے ترک وزیرخارجہ آج قطر پہنچیں گے جس کے بعد ان کا سعودی عرب جانے کا بھی ارادہ ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان کی قطر سعودی کشیدگی کم کرنے کی کوشش کے بعد اب ترکی بھی اس تناو کو ختم کرنے ک لئے میدان میں اتر آیا ہے۔

اس زمرے میں ترک وزیر خارجہ آج قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچیں گے جہاں وہ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی اور قطری وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے۔

برونائی کے وزیر خارجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ترکی عرب ممالک میں تنازعہ کے حل کیلئے بھرپور سفارتی کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔

دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردگان نے بعض ہمسایہ ممالک کی جانب سے قطر کو تنہا کرنے کی کوششوں کی مذمت کی اور کہا ہے کہ قطر کو تنہا کرنا اسلامی اقدار کی خلاف ورزی اور دوحہ کی موت کے مترادف ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سعودی عرب اور قطر کے درمیان ثالثی کی کوشش کرنے کی غرض سے وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ، وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار اور وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز ایک روزہ دورے پر سعودی عرب گئے تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری