پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف میدان مار لیا،فائنل میں پہنچ گیا


پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف میدان مار لیا،فائنل میں پہنچ گیا

کارڈف: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے انگلینڈ کو 8وکٹوں سے شکست دے دی۔ حسن علی مین آف دی میچ کے حقدار قرار پائے، انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 212 رنز کا ہدف دیا تھا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ یاد رہے کہ انگلینڈ کو چیمپئنز ٹرافی کی فیورٹ ٹیم کہا جا رہا تھا جس نے بغیر شکست کھائے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔

اس سے قبل پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو فائدہ مند ثابت ہوا، انگلینڈ کے تمام کھلاڑی 49.5 اوور میں 211 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے‘ پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 3‘ جنید خان اور رومن رئیس نے 2‘2 وکٹیں حاصل کیں۔

آج کے میچ کے لیے قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی تھیں۔ محمد عامر کی جگہ رومان رئیس جبکہ فہیم اشرف کی جگہ شاداب خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم میں جیسن رائے کی جگہ جونی بیرسٹو کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان اس سے قبل 3 بار چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ چکا ہے، لیکن فائنل کی دہلیز تک نہیں قدم نہیں رکھ سکا۔ قومی ٹیم نے سری لنکا کو شکست دے کر آئی سی سی ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا کر بڑی بڑی ٹیموں کو مات دے دی ہے۔

دوسری جانب انگلش ٹیم سنہ 2004 اور 2013 کے چیمپئینز ٹرافی کا فائنل کھیل چکی ہے لیکن فتح حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ پاکستان اور انگلینڈ 2 ٹاپ ٹیمیں ہیں جو چیمپیئنز ٹرافی نہیں جیتیں.

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری