علوی: چابھار میں دہشتگرد گروہ کیخلاف کارروائی, 7 افراد گرفتار


علوی: چابھار میں دہشتگرد گروہ کیخلاف کارروائی, 7 افراد گرفتار

ایران کے انٹیلی جنس وزیر نے آج شام کو چابھار میں ہونے والے آپریشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا گرفتار ہونے والوں میں دو غیر ملکی بھی شامل ہیں.

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران کے انٹیلی جنس وزیر محمود علوی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ چابھار میں دہشتگرد گروہ کے 7 افراد کارروائی سے قبل گرفتار ہوئے جبکہ وزارت انٹیلی جنس کا ایک اہلکار جام شہادت نوش کرگیا.

انہوں نے کہا کہ وزارت انٹیلی جنس نے حالیہ برسوں کے دوران 120 دہشتگرد گروہوں کو نشانہ بنایا جبکہ تاحال ایک اہلکار بھی شہید نہیں ہوا تھا.
ان کا ک9نا تھا کہ ایک دہشتگرد گروہ کو کردستان میں بھی نشانہ بنایا گیا.

علوی نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اس دہشتگرد گروہ کا اسپانسر ہے اور بعض ہمسایہ ممالک آلہ کاروں کے طور پر دہشتگرد کارروائیوں کیلئے آئے ہیں کیونکہ آج گررفتار ہونے والوں میں دو غیر ملکی بھی ہیں.

دوسری جانب آگاہ ذرائع نے ایران کی سرکاری ایجنسی ایرنا کو بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی چابھار میں الفرقان نامی دہشتگرد گروہ کیساتھ شدید جھڑپ میں متعدد افراد ہلاک اور 5 گرفتار ہوئے ہیں.

انہوں نے نام ظاہر کئے بغیر بتایا کہ حساد اداروں نے دہشتگرد گروہ الفرقان کو گھیرے میں لیا اور سیکورٹی فورسز کے تعاون سے کارروائی کرکے 3 افراد کو ہلاک کردیا.

آج کے آپریشن کی وضاحت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس کارروائی میں جو آج شام کو شروع ہوئی اور کچھ دیر پہلے اختتام پذیر ہوئی, 5 افراد گرفتار ہوئے.

ان کا کہنا تھا کہ حساس اداروں کا ایک اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا.

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس آپریشن کے دوران کئی خودکش جیکٹ سمیت وافر مقدار میں اسلحہ بھی ضبط کیا گیا.

دوسری جانب چابھار کے گورنر ایوب درویشی نے مسلح افراد اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ س کارروائی سے متعلق مزید تفصیلات جلد ہی جاری کئے جائیں گے.

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری