دمشق سے تسنیم نیوز کی رپورٹ/

"آراک" کا اسٹریٹجک میدان آزاد/ شامی فوج کی حمص کے مضافات میں داعش کے آخری گڑھ کی جانب پیشقدمی

خبر کا کوڈ: 1437037 خدمت: دنیا
آراک

شامی فوج کے جوانوں نے دہشتگر گروہ داعش کیساتھ شدید جھڑپ کے بعد حمص کے مضافاتی میدان "آراک" کو آزاد کرالیا۔

دمشق سے خبر رساں ادارے تسنیم کے نمائندے نے رپورٹ دی ہے کہ شامی فوج نے اپنے اتحادیوں کے تعاون سے تیل کے میدان "آراک" کو دہشتگرد گروہ داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔

شامی فوج اور اس کے اتحادیوں نے اس اسٹریٹجک میدان کے علاوہ، اطراف والی چوٹیوں کو بھی آزاد کرالیا ہے۔

شامی فوج اب حمص کے مشرقی علاقے السخنہ جو داعش کا آخری گڑھ ہے، کی طرف پیشقدمی شروع کی ہے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری