بھارتی سرحد پر چینی فوج تعینات؛ ٹینکوں کا گشت


بھارتی سرحد پر چینی فوج تعینات؛ ٹینکوں کا گشت

چین نے بھارتی سرحدی علاقہ تبت میں اپنے جدید ترین فوجی ٹینک اور بڑی تعداد میں فوج تعینات کر دی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے چینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ چین کی جانب سے بھارتی فوجی اقدام کی جوابی کاروائی کے طور پر سرحدی علاقے تبت میں جدید ترین ٹینک اور فوجی تعینات کر دئے گئے ہیں۔

چینی خبر رساں ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق چین نے بھارت سے منقطع سرحدی علاقہ تبت میں اپنی فوج اور اپنے جدید ٹینکوں کی ایک بڑی تعداد تعینات کی ہے۔

تبت میں ٹینک اور فوج کی تعیناتی فوجی صلاحیت جانچنے اور لڑائی کی استعداد کار کو بڑھانے کیلئے کی گئی ہے۔

تبت میں وی ٹی فائیو لائٹ ڈیوٹی ٹینک کی صلاحیت کو بھی جانچا جائے گا۔ 105ملی میٹر ٹینک گن 35ملی میٹر گرنیڈ لانچر اور12.7ملی میٹر مشین گن صلاحیت کو بھی جانچنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

یہ گن پہاڑوں پر نصب کی گئی ہے تاکہ پہاڑی علاقوں میں آپریشن میں استعمال کیا جاسکے۔ GV150ٹائپ انجن رکھنے والے 1ہزار ہارس پاور کے لائٹ ویٹ ٹینک بھی آزمائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ 2016 میں بھی حالات کے مدنظر چین نے بھارت کے ساتھ ملنے والی سرحدی علاقے میں ٹینک میزائل اور فائٹر جیٹ طیارے تعینات کردیے تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری